السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس کے بارے میں کہ ابو جہل ہمارے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے چچا ہے کہ نہیں؟ اس کا جواب کتاب کی روشنی میں دینگے تو مہربانی ہوگی ســائل محــمد اربـاز عـالم بہار ضلـع کشن گنج انڈیا
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
ابو جہل حضور ﷺ کا چچا نہیں تھا، اسی طرح ایک سوال کے جواب میں فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں" ابو جہل حضور ﷺ کا چچا نہیں تھا اور یہ بالکل غلط بات ہے اور مسلمانوں کے لیے اشتعال انگیز بھی ابو جہل قبیلئہ بنی مخزوم کا تھا اور حضور اقدس ﷺبنی ہاشم سے تھے پھر ابوجہل حضوراقدس ﷺ کا چچا کیسے ہو سکتا ہے" (فتاوی شارح بخاری جلد اول عقائد کا بیان صفحہ ٤١١)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبـــــہ؛ حضرت حافظ و قاری محمد عرفان رضا قادری رضوی صاحب قبلہ بلرامپور (یوپی)
0 Comments
ایک تبصرہ شائع کریں