السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ میں کہ کیا صدری یا کوٹ کے بٹن کو کھول کر نماز پڑھنا اور پڑھانا درست ہے ؟ اگر کسی نے صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھا دی تو کیا نماز ہو جائیگی يا نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں اور عند اللّٰہ ماجور ہوں ؟ ســـائل جمــال الـدین مہـراج گنـج


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسـم اللــہ الرحمٰـن الرحیم
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
صدری یا کوٹ کے بٹن کو کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی
جیساکہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ انگرکھے جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا  کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے  اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں " اھ (فتـویٰ رضـوی قدیم جـلد سـوم صفحـہ٤٤٧، دارلعوام امجدیہ مکتبہ رضویہآرام باغ روڈ کراچی، پاکستان)

لہذا اس طرح نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اوپر صدری یا کوٹ کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو کوئی حرج نہیں
 
ہاں جہاں اس چیز کو معیوب سمجھا جاتا ہو وہاں اس طرح نماز پڑھنے سے یا پڑھانے سے ضرور مکروہ تنزیہی ہوگی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبـــــہ؛ حضرت مولانا محمد مدثر جاوید رضوی صاحب قبلہ دھــانگڑھا، بـہادر گنـــج ضلـــع کشــن گنــج بــہار