السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسٔلہ میں کہ جس قربانی کے جانور میں عقیقہ بھی بچوں کا کرنا ہو اس میں دعا  قربانی کی کرنی ھے یا بوقت ذبح عقیقہ کی یا دونوں کی؟؟ جواب  فرماۓ اور ذبح وقت نیت کیا کرنی ہوگی؟؟الســائل محـمد شبیــر پـاکستـان


وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
بڑے جانور میں کچھ حصہ قربانی و کچھ حصہ عقیقہ کا ہوتو بوقت ذبح اگر دعا نہ بھی بڑھے گے تو بھی عقیقہ و قربانی ہو جائیگی

جیسا کہ فقیہ ملت حضور مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " جن بچوں کے نام عقیقہ کرنا ہے ان کا حصہ ایک ہو یا دو یا اس سے زیادہ دعائے عقیقہ میں ان سب کا نام لیں ہر ایک کے حصے کا بالتفصیل ذکر ضروری نہیں بلکہ عقیقہ کی دعا کا بھی پڑھنا ضروری نہیں  اسلئے کہ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ عقیقہ کس کا ہے اور کس کی طرف سے کتنا حصہ ہے۔    

اگر ایک جانور میں کچھ حصہ قربانی کچھ حصہ عقیقہ ہو تو وقت ذبح قربانی اور عقیقہ دونوں کی دعائیں پڑھیں ۔

عقیقہ کی دعا یاد نہ ہو تو بغیر دعا پڑھے بھی ذبح کرنے سے عقیقہ ہو جائے گا (فتاوی فیض الرسول جلد دوم کتاب الاضحیہ صفحہ ٤٦٤؀ ٤٦٣؀) مکتبہ شبیر برادرز لاہور

واللــہ تعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبـــــہ؛ محمد ارباز عـالم نظـــــامی
ترکپٹی کوریاں کــشی نگــر یــوپـی الھنـد