اوجھڑی کے مسائل 
 از قلم محمد عثمان پپری ، عبدالرقیب فیضی

ارشاد باری تعالیٰ ہے
وَکُلُوْا مِمّا رَزَقَکُمُ اللّہ حَلالاً طَیِّباً وّاتّقُوااللّہ الّذِی اَنْتُمْ بِہ مُؤمِنُوْنَ(پارہ 7 آیت88 سورہ المائدہ)
ترجمہ : اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے حلال طیب کھاؤ اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھنے والے ہو

مسئلہ1 : اور جو چیزیں مکروہ ہیں وہ طیبات سے خارج ہیں (حوالہ : الملفوظ حصہ 4 ص 21) 

مسئلہ 2: فتاویٰ رضویہ جلد 10 ص 705 پر ہے اوجھڑی آنتیں کھانا مکروہ ہے

مسئلہ3 : فتاویٰ مرکز تربیت افتا جلد 2 ص 310 پر ہے اوجھڑی اور آنتوں کو کھانا یا کھلانا مکروہ تحریمی ہے

مسئلہ4: اور تاجدار اہل سنت اعلی حضرت فرماتے ہیں کہ آنت کھانے کی چیزیں نہیں ہے پھینک دینے کی چیزیں ہیں (حوالہ : فتاویٰ رضویہ جلد 8 ص 467)

مسئلہ5 :اور فتاویٰ فقیہ ملت جلد 2 ص 251 پر ہے اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی ہے

مسئلہ 6: فتاویٰ برکاتیہ ص 227 پر ہے اوجھڑی اور آنتیں کھانا درست نہیں ہے  نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم خبائث یعنی گندی چیزیں حرام فرمائیں گے اور خبائث سے مراد وہ چیزیں ہیں جن سے سلیم الطبع لوگ گھن کریں

مسئلہ7 : غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح ص 104 پر ہے اوجھڑی اور آنتیں کھانا جائز نہیں
 
مسئلہ8 :اوجھڑی کھانا حرام قطعی فرض کا مقابل ہے اور مکروہ تحریمی ہے واجب کا مقابل یعنی جس طرح واجب کا کرنا لازم و ضروری ہے اسی طرح مکروہ تحریمی سے بچنا لازم و ضروری ہے حرام کا ایک بار قصداً کرنے والا گنہگار مر تکب کبیرہ فاسق ہے اور مکروہ تحریمی کا کرنے والا گنہگار اور چند بار کرنے والا مر تکب کبیرہ فاسق ہے
 (حوالہ : فتاویٰ فیض الرسول جلد 2 ص 432)
 
مسئلہ 9: اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی ہے اور مکروہ تحریمی کا گناہ حرام کے مثل ہے 
(حوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد 2 ص 433) 

مسئلہ10 : اوجھڑی کھانا مکروہ ہے
 (حوالہ :الملفوظ حصہ 4 صفحہ 22. 23)

11:تفہیم المسائل جلد 1 ص 394. 395 اوجھڑی کا مسئلہ مکمل کتاب. و کتب فقہ 
نوٹ ۔ تفصیلی معلومات کے لئے اعلی حضرت کا رسالہ المنح الملیحہ عن اجزاء الذبیحہ کا مطالعہ کریں

منجانب
انجمن ترقی تعلیم مدرسہ عربیہ فیض العلوم پپری بانگڑھ ضلع بلرام پور یوپی الھند