السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کہ بارے میں اگر کوئی شخص ہاف شارٹ پہن کر نماز ادا کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم شرع ہوگا دلائل و براہین کے ساتھ جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم کرے؟ ســـائل محـمـد رفـاقت حسیـن بنگال اتر دیناجپور

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
آدھی آستین والا کرتا یا قمیص پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے پاس دوسرے کپڑے موجود ہوں حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں " جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یعنی آدھی آستین یا بنیان پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں (فتاویٰ امجدیہ حصہ 1 صفحہ 193)
ممفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقار الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، ہاف آستین والا کرتا قمیص کام کاج کرنے والے لباس میں شامل ہیں کہ کام کاج کرنے والا لباس پہن کر انسان معززین کے سامنے جاتے ہوئے کتراتا ہے اس لیے جو ہاف آستین والا کرتا پہننا کر دوسرے لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرتے ان کی نماز مکروہ تنزیہی ہے اور جو لوگ ایسا لباس پہن کر سب کے سامنے جانے میں کوئی برائی محسوس نہیں کرتے ان کی نماز مکروہ نہیں؛ (وقار الفتاوی جلد 2 صفحہ 246) (فتاوی مرکز تربیت افتإ جلد اول صفحہ 238 پر ہے) ہاف شرٹ یا ٹی شرٹ جس کی آستین کوہنی سے اوپر تک رہتی ہے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے
واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبـــــہ؛ اسیر حضور صدرالشریعہ وحضورمحدث کبیروخلیفہ حضور ارشد ملت مصنف فتاوی اسمٰعیلیہ ؛ فقیرابو محمدمحمداسماعیل خان امجدی قادری رضوی ارشدی حنفی گونڈوی
کتبـــــہ؛ اسیر حضور صدرالشریعہ وحضورمحدث کبیروخلیفہ حضور ارشد ملت مصنف فتاوی اسمٰعیلیہ ؛ فقیرابو محمدمحمداسماعیل خان امجدی قادری رضوی ارشدی حنفی گونڈوی
ماقال المجیب فہو صحیح و حق
فقیر قادری محمد تیسیر الدین تحسین رضا دیناجپوری غفرلہ ( خلیفہ حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں قبلہ ) خطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور
0 Comments
ایک تبصرہ شائع کریں